May 19, 2024

قرآن کریم > هود >surah 11 ayat 98

يَقْدُمُ قَوْمَهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ فَأَوْرَدَهُمُ النَّارَ وَبِئْسَ الْوِرْدُ الْمَوْرُودُ 

وہ قیامت کے دن اپنی قوم کے آگے آگے ہوگا، اور ان سب کو دوزخ میں لا اُتارے گا۔ اور وہ بدترین گھاٹ ہے جس پر کوئی اُترے

 آیت ۹۸:  یَقْدُمُ قَوْمَہ یَوْمَ الْقِیٰمَۃِ:  «قیامت کے دن وہ آئے گا آگے چلتا ہوا اپنی قوم کے»

            دنیا کی طرح قیامت کے دن بھی اسے قیادت کا موقع فراہم کیا جائے گا۔  وہ آگے آگے ہو گا اور اس کی قوم پیچھے پیچھے آ رہی ہو گی، جیسے وہ لوگ دنیا میں اس کے پیچھے چلتے تھے۔

             فَاَوْرَدَہُمُ النَّارَ وَبِئْسَ الْوِرْدُ الْمَوْرُوْدُ:  «پھر وہ آگ کے گھاٹ پر انہیں اُتار دے گا۔  اور وہ بہت ہی برا گھاٹ ہے جس پر وہ اتارے جائیں گے۔ »

            جس طرح جانوروں کا کوئی گروہ پانی پینے کے لیے گھاٹ پر آتا ہے اوراُن کا لیڈر آگے آگے جا رہا ہوتا ہے، ایسے ہی فرعون اپنی قوم کو جہنم کے گھاٹ پر لا اُتارے گا۔ 

UP
X
<>