May 7, 2024

قرآن کریم > يوسف >surah 12 ayat 40

مَا تَعْبُدُونَ مِن دُونِهِ إِلاَّ أَسْمَاء سَمَّيْتُمُوهَا أَنتُمْ وَآبَآؤُكُم مَّا أَنزَلَ اللَّهُ بِهَا مِن سُلْطَانٍ إِنِ الْحُكْمُ إِلاَّ لِلّهِ أَمَرَ أَلاَّ تَعْبُدُواْ إِلاَّ إِيَّاهُ ذَلِكَ الدِّينُ الْقَيِّمُ وَلَكِنَّ أَكْثَرَ النَّاسِ لاَ يَعْلَمُونَ 

اُس کے سوا جس جس کی تم عبادت کرتے ہو، اُن کی حقیقت چند ناموں سے زیادہ نہیں ہے جو تم نے اور تمہارے باپ دادوں نے رکھ لئے ہیں ۔ اﷲ نے اُن کے حق میں کوئی دلیل نہیں اُتاری۔ حاکمیت اﷲ کے سوا کسی کو حاصل نہیں ہے۔ اُسی نے یہ حکم دیا ہے کہ اُس کے سوا کسی کی عبادت نہ کرو۔ یہی سیدھا سیدھا دین ہے، لیکن اکثر لوگ نہیں جانتے

 آیت ۴۰:  مَا تَعْبُدُوْنَ مِنْ دُوْنِہٓ اِلآَّ اَسْمَآءً سَمَّیْتُمُوْہَا اَنْتُمْ وَاٰبَآؤُکُمْ:  «نہیں پوجتے تم اُس (اللہ) کے سوا مگر چند ناموں کو جو موسوم کر رکھے ہیں تم لوگوں نے اور تمہارے آباء و اَجداد نے»

             مَّآ اَنْزَلَ اللّٰہُ بِہَا مِنْ سُلْطٰنٍ اِنِ الْحُکْمُ اِلاَّ لِلّٰہِ: « نہیں اتاری اللہ نے ان کے لیے کوئی سند۔اختیارِ مطلق تو صرف اللہ ہی کاہے۔»

            قانون بنانے اور اس کے مطابق حکم چلانے کا اختیار صرف اللہ کا ہے۔

             اَمَرَ اَلاَّ تَعْبُدُوْٓا اِلَّآ اِیَّاہُ: « اُس نے حکم دیا ہے کہ تم اُس کے سوا کسی کی بندگی مت کرو!»

             ذٰلِکَ الدِّیْنُ الْقَیِّمُ وَلٰکِنَّ اَکْثَرَ النَّاسِ لاَ یَعْلَمُوْنَ: « یہی ہے دین سیدھا (اور ہمیشہ سے قائم و دائم) لیکن اکثر لوگ علم نہیں رکھتے۔»

UP
X
<>