May 19, 2024

قرآن کریم > يوسف >surah 12 ayat 64

قَالَ هَلْ آمَنُكُمْ عَلَيْهِ إِلاَّ كَمَا أَمِنتُكُمْ عَلَى أَخِيهِ مِن قَبْلُ فَاللَّهُ خَيْرٌ حَافِظًا وَهُوَ أَرْحَمُ الرَّاحِمِينَ

والد نے کہا : ’’ کیا میں اُس کے بارے میں تم پر ویسا ہی بھروسہ کروں جیسا اس کے بھائی (یوسف) کے بارے میں تم پر کیا تھا ؟ خیر ! اﷲ سب سے بڑھ کر نگہبان ہے، اور وہ سب سے بڑھ کر رحم فرمانے والا ہے۔ ‘‘

 آیت ۶۴:  قَالَ ہَلْ اٰمَنُـکُمْ عَلَیْہِ اِلاَّ کَمَآ اَمِنْتُـکُمْ عَلٰٓی اَخِیْہِ مِنْ قَبْلُ: « یعقوب نے فرمایا کہ کیا میں اس کے بارے میں اسی طرح تم پر اعتبار کر لوں جیسے میں نے اس کے بھائی (یوسف ) کے بارے میں پہلے تم پر اعتبار کیا تھا؟ »

             فَاللّٰہُ خَیْرٌ حٰفِظًا ص وَّھُوَ اَرْحَمُ الرّٰحِمِیْنَ: « (ویسے تو) اللہ ہی بہترین محافظ ہے اور وہی تمام رحم کرنے والوں میں سب سے بڑھ کر رحم کرنے والا ہے۔»

UP
X
<>