May 19, 2024

قرآن کریم > يوسف >surah 12 ayat 63

فَلَمَّا رَجِعُوا إِلَى أَبِيهِمْ قَالُواْ يَا أَبَانَا مُنِعَ مِنَّا الْكَيْلُ فَأَرْسِلْ مَعَنَا أَخَانَا نَكْتَلْ وَإِنَّا لَهُ لَحَافِظُونَ

چنانچہ جب وہ اپنے والد کے پاس پہنچے تو انہوں نے کہا : ’’ اباجان ! آئندہ ہمیں غلہ دینے سے انکار کر دیا گیا ہے، لہٰذا آپ ہمارے بھائی (بنیامین) کو ہمارے ساتھ بھیج دیجئے، تاکہ ہم (پھر) غلہ لا سکیں ، اور یقین رکھئے کہ ہم اُس کی پوری پوری حفاظت کریں گے۔ ‘‘

 آیت ۶۳:  فَلَمَّا رَجَعُوْٓا اِلٰٓی اَبِیْہِمْ قَالُوْا یٰٓاََبَانَا مُنِعَ مِنَّا الْکَیْلُ:  «پھر جب وہ لوٹے اپنے والد کے پاس تو کہنے لگے: ابا جان! ہم سے (ایک) پیمانہ روک لیا گیاہے»

            یعنی انہوں نے آئندہ کے لیے ہمارے چھوٹے بھائی کے حصے کا غلہ روک دیا ہے اور وہ تبھی ملے گا جب ہم اس کو وہاں لے کر جائیں گے۔

             فَاَرْسِلْ مَعَنَآ اَخَانَا نَکْتَلْ وَاِنَّا لَہ لَحٰفِظُوْنَ: «تو (آئندہ) ہمارے بھائی کو ہمارے ساتھ بھیجئے گا تاکہ ہم (اس کے حصے کابھی) غلہ لے کر آئیں، اور ہم اس کی پوری حفاظت کریں گے۔»

UP
X
<>