April 26, 2024

قرآن کریم > الرّعد >surah 13 ayat 10

سَوَاء مِّنكُم مَّنْ أَسَرَّ الْقَوْلَ وَمَن جَهَرَ بِهِ وَمَنْ هُوَ مُسْتَخْفٍ بِاللَّيْلِ وَسَارِبٌ بِالنَّهَارِ 

تم میں سے کوئی چپکے سے بات کرے یا زور سے، کوئی رات وقت چھپا ہوا ہو، یا دن کے وقت چل پھر رہاہو، وہ سب (اﷲ کے علم کے لحاظ سے) برابر ہیں

 آیت ۱۰:  سَوَآءٌ مِّنْکُمْ مَّنْ اَسَرَّ الْقَوْلَ وَمَنْ جَہَرَ بِہ وَمَنْ ہُوَ مُسْتَخْفٍ بِالَّیْلِ وَسَارِبٌ بِالنَّہَارِ: « (اُس کے علم میں) برابر ہیں تم میں سے جو بات کو (دل میں) چھپائیں اور جو اسے (بلند آوازسے) ظاہر کریں اوروہ جو رات کی تاریکی میں چھپے ہوئے ہوں اور جو دن کی روشنی میں چلتے پھرتے ہوں۔»

            غیاب کی صورت ہو یا ظہور کا عالم، اللہ کے علم کے سامنے سب برابر ہے۔ ہر چیز اور اس کی ہر کیفیت ہر آن اس کے سامنے حاضر و موجود ہے۔ 

UP
X
<>