May 5, 2024

قرآن کریم > الرّعد >surah 13 ayat 15

وَلِلّهِ يَسْجُدُ مَن فِي السَّمَاوَاتِ وَالأَرْضِ طَوْعًا وَكَرْهًا وَظِلالُهُم بِالْغُدُوِّ وَالآصَالِ

اور وہ اﷲ ہی ہے جس کو آسمانوں اور زمین کی ساری مخلوقات سجدہ کرتی ہیں ، کچھ خوشی سے، کچھ مجبوری سے، اور ان کے سائے بھی صبح و شام اُس کے آگے سجدہ ریز ہوتے ہیں

 آیت ۱۵:  وَلِلّٰہِ یَسْجُدُ مَنْ فِی السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِ طَوْعًا وَّکَرْہًا وَّظِلٰلُہُمْ بِالْغُدُوِّ وَالْاٰصَالِ: «اللہ ہی کو سجدہ کرتا ہے جو کوئی بھی آسمانوں میں اور زمین میں ہے، آمادگی کے ساتھ بھی اور مجبوراً بھی، اور اُن کے سائے بھی صبح وشام (اُسی کو سجدہ کرتے ہیں)۔»

            صبح کے وقت جب سورج نکلتا ہے اور سائے زمین پر لمبے ہو کر پڑے ہوتے ہیں وہ اس حالت میں اللہ کو سجدہ کر رہے ہوتے ہیں اور اسی طرح شام کو غروبِ آفتاب کے وقت بھی یہ سائے حالت سجدہ میں ہوتے ہیں۔ 

UP
X
<>