May 5, 2024

قرآن کریم > الرّعد >surah 13 ayat 18

لِلَّذِينَ اسْتَجَابُواْ لِرَبِّهِمُ الْحُسْنَى وَالَّذِينَ لَمْ يَسْتَجِيبُواْ لَهُ لَوْ أَنَّ لَهُم مَّا فِي الأَرْضِ جَمِيعًا وَمِثْلَهُ مَعَهُ لاَفْتَدَوْاْ بِهِ أُوْلَئِكَ لَهُمْ سُوءُ الْحِسَابِ وَمَأْوَاهُمْ جَهَنَّمُ وَبِئْسَ الْمِهَادُ 

بھلائی انہی لوگوں کے حصے میں ہے جنہوں نے اپنے رَبّ کا کہنا مانا ہے، اور جنہوں نے اُس کا کہنا نہیں مانا، اگر ان کے پاس دُنیا بھر کی ساری چیزیں بھی ہوں گی، بلکہ اتنی ہی اور بھی، تو وہ (قیامت کے دن) اپنی جان بچانے کیلئے وہ سب کچھ دینے کو تیار ہو جائیں گے۔ ان لوگوں کے حصے میں بری طرح کا حساب ہے، ا ور ان کا ٹھکانا جہنم ہے، اور وہ بہت برا ٹھکانا ہے

 آیت ۱۸:  لِلَّذِیْنَ اسْتَجَابُوْا لِرَبِّہِمُ الْحُسْنٰی: «جن لوگوں نے اپنے رب کی دعوت پر لبیک کہا ان کے لیے بھلائی ہے۔»

             وَالَّذِیْنَ لَمْ یَسْتَجِیْبُوْا لَہ لَوْ اَنَّ لَہُمْ مَّا فِی الْاَرْضِ جَمِیْعًا وَّمِثْلَہ مَعَہ لاَفْتَدَوْا بِہ: «اور جنہوں نے اُس کی دعوت کو قبول نہیں کیا، اگر ان کے پاس ہو جو کچھ ہے زمین میں سب کا سب اور اس کے ساتھ اتنا ہی اور بھی تو وہ (یہ سب کچھ) ضرور بدلے میں دے ڈالیں۔»

             اُولٰٓئِکَ لَہُمْ سُوْْٓءُ الْحِسَابِ وَمَاْوٰہُمْ جَہَنَّمُ وَبِئْسَ الْمِہَادُ: «یہی لوگ ہیں جن کے لیے برا ُحساب ہے اور ان کا ٹھکانہ جہنم ہے، اور وہ بہت برا ٹھکانہ ہے۔»

            یعنی ان کے حساب کا جو نتیجہ نکلنے والا ہے وہ ان کے حق میں بہت برا ہو گا۔ 

UP
X
<>