May 4, 2024

قرآن کریم > الرّعد >surah 13 ayat 32

وَلَقَدِ اسْتُهْزِىءَ بِرُسُلٍ مِّن قَبْلِكَ فَأَمْلَيْتُ لِلَّذِينَ كَفَرُواْ ثُمَّ أَخَذْتُهُمْ فَكَيْفَ كَانَ عِقَابِ 

اور (اے پیغمبر !) حقیقت یہ ہے کہ تم سے پہلے پیغمبروں کا بھی مذاق اُڑایا گیا تھا، اور ایسے کافروں کو بھی میں نے مہلت دی تھی، مگر کچھ وقت کے بعد میں نے ان کو گرفت میں لے لیا، اب دیکھ لو کہ میرا عذاب کیسا تھا ؟

 آیت ۳۲:  وَلَقَدِ اسْتُہْزِیَٔ بِرُسُلٍ مِّنْ قَبْلِکَ فَاَمْلَیْتُ لِلَّذِیْنَ کَفَرُوْا ثُمَّ اَخَذْتُہُمْ: «اور (اے نبی!) آپ سے پہلے بھی رسولوں کا مذاق اڑایا گیا، تو میں نے ڈھیل دی (کچھ عرصہ کے لیے) کافروں کو، پھر میں نے ان کو پکڑ لیا۔»

             فَکَیْفَ کَانَ عِقَابِ: «تو کیسا رہا میرا عذاب!»

            ذرا تصور کریں قومِ نوح، قومِ ہود، قومِ صالح، قومِ لوط، قومِ شعیب اور آلِ فرعون کے انجام کا اور پھر سوچیں کہ ان نافرمان قوموں کی جب گرفت ہوئی تو وہ کس قدر عبرتناک تھی۔ 

UP
X
<>