May 3, 2024

قرآن کریم > إبراهيم >surah 14 ayat 14

وَلَنُسْكِنَنَّكُمُ الأَرْضَ مِن بَعْدِهِمْ ذَلِكَ لِمَنْ خَافَ مَقَامِي وَخَافَ وَعِيدِ 

اور اُن کے بعد یقینا تمہیں زمین میں بسائیں گے ۔ یہ ہے ہر اُس شخص کا صلہ جو میرے سامنے کھڑا ہونے کا خوف رکھتا اور میری وعید سے ڈرتا ہو ۔ ‘‘

 آیت ۱۴:  وَلَنُسْکِنَنَّـکُمُ الْاَرْضَ مِنْ بَعْدِہِمْ: «اور ہم آباد کریں گے زمین میں تم لوگوں کو ان کے بعد۔»

            یعنی اللہ تعالیٰ نے رسولوں کی طرف وحی بھیجی کہ اب تمام کافر وں کو ہلاک کر دیا جائے گا اور اس کے بعد رسول اور ان کے ساتھ بچ جانے والے تمام اہل ایمان کو پھر سے زمین میں آباد کرنے کا سامان کیا جائے گا۔

             ذٰلِکَ لِمَنْ خَافَ مَقَامِیْ وَخَافَ وَعِیْدِ: «یہ ان لوگوں کے لیے ہے جو میرے سامنے کھڑے ہونے اور میری وعید سے ڈرتے ہیں۔»

            جو لوگ عذاب کی وعیدوں سے ڈرتے ہیں اور روز ِمحشر اللہ کی عدالت میں کھڑے ہونے کے تصورسے لرز جاتے ہیں۔

UP
X
<>