May 3, 2024

قرآن کریم > إبراهيم >surah 14 ayat 19

أَلَمْ تَرَ أَنَّ اللَّهَ خَلَقَ السَّمَاوَاتِ وَالأَرْضَ بِالْحقِّ إِن يَشَأْ يُذْهِبْكُمْ وَيَأْتِ بِخَلْقٍ جَدِيدٍ

 کیا تمہیں یہ بات نظر نہیں آتی کہ اﷲ نے آسمانوں اور زمین کو بر حق مقصد سے پیدا کیا ہے ۔ اگر وہ چاہے تو تم سب کو فنا کردے ، اور ایک نئی مخلوق وجود میں لے آئے 

 آیت۱۹:  اَلَمْ تَرَ اَنَّ اللّٰہَ خَلَقَ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضَ بِالْحَقِّ: «کیا تم نے دیکھا نہیں کہ اللہ نے آسمانوں اور زمین کو حق کے ساتھ پیدا کیا ہے؟»

             اِنْ یَّشَاْ یُذْہِبْکُمْ وَیَاْتِ بِخَلْقٍ جَدِیْدٍ: «اگر وہ چاہے تو تم لوگوں کو لے جائے (ہلاک کر دے) اور ایک نئی مخلوق کو لے آئے۔»

            اس کی قدرت، قوتِ تخلیق اور تخلیقی مہارت ختم تو نہیں ہو گئی، وہ اپنی مخلوق میں سے جس کو چاہے ختم کر دے اور جب چاہے کوئی نئی مخلوق پیدا کر دے۔

UP
X
<>