May 4, 2024

قرآن کریم > إبراهيم >surah 14 ayat 32

اللَّهُ الَّذِي خَلَقَ السَّمَاوَاتِ وَالأَرْضَ وَأَنزَلَ مِنَ السَّمَاء مَاء فَأَخْرَجَ بِهِ مِنَ الثَّمَرَاتِ رِزْقًا لَّكُمْ وَسَخَّرَ لَكُمُ الْفُلْكَ لِتَجْرِيَ فِي الْبَحْرِ بِأَمْرِهِ وَسَخَّرَ لَكُمُ الأَنْهَارَ 

اﷲ وہ ہے جس نے آسمانوں اور زمین کو پیدا کیا ، اور آسمان سے پانی برسایا ، پھر اُس کے ذریعے تمہارے رزق کیلئے پھل اُگائے ، اور کشتیوں کو تمہارے لئے رام کر دیا ، تاکہ وہ اُس کے حکم سے سمندر میں چلیں ، اور دریائوں کو بھی تمہاری خدمت پر لگا دیا 

 آیت ۳۲:  اَللّٰہُ الَّذِیْ خَلَقَ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضَ وَاَنْزَلَ مِنَ السَّمَآءِ مَآءًا فَاَخْرَجَ بِہ مِنَ الثَّمَرٰتِ رِزْقًا لَّکُمْ: «اللہ ہی ہے جس نے پیدا کیا آسمانو ں اور زمین کو اور اتارا آسمان سے پانی، پھر نکالا اس کے ذریعے سے پھلوں کی شکل میں تمہارے لیے رزق۔»

             وَسَخَّرَ لَکُمُ الْفُلْکَ لِتَجْرِیَ فِی الْْبَحْرِ بِاَمْرِہ وَسَخَّرَ لَکُمُ الْاَنْہٰرَ: «اور مسخر کر دیا تمہارے لیے کشتی کو کہ وہ چلے سمندر میں اس کے حکم سے، اور اس نے مسخر کر دیے تمہارے لیے دریا (اورنہریں وغیرہ)۔» 

UP
X
<>