May 5, 2024

قرآن کریم > إبراهيم >surah 14 ayat 40

رَبِّ اجْعَلْنِي مُقِيمَ الصَّلاَةِ وَمِن ذُرِّيَّتِي رَبَّنَا وَتَقَبَّلْ دُعَاء 

یارَبّ ! مجھے بھی نماز قائم کرنے والا بناد یجئے ، اور میری اولاد میں سے بھی ( ایسے لوگ پیدا فرمایئے جو نماز قائم کریں ۔ ) اے ہمارے پروردگار ! اور میری دعا قبول فرما لیجئے

 آیت ۴۰:  رَبِّ اجْعَلْنِیْ مُقِیْمَ الصَّلٰوۃِ وَمِنْ ذُرِّیَّتِیْ: «اے میرے پروردگار! مجھے بنا دے نماز قائم کرنے والا اور میری اولاد میں سے بھی»

            یعنی مجھے توفیق عطا فرما دے کہ میں نماز کو پوری طرح قائم رکھوں اور پھر میری اولاد کو بھی توفیق بخش دے کہ وہ لوگ بھی نماز قائم کرنے والے بن کر رہیں۔

             رَبَّنَا وَتَقَبَّلْ دُعَآءِ: «اے ہمارے پروردگار! میری اس دعا کو قبول فرما۔» 

UP
X
<>