May 5, 2024

قرآن کریم > إبراهيم >surah 14 ayat 39

الْحَمْدُ لِلّهِ الَّذِي وَهَبَ لِي عَلَى الْكِبَرِ إِسْمَاعِيلَ وَإِسْحَقَ إِنَّ رَبِّي لَسَمِيعُ الدُّعَاء 

تمام تعریفیں اﷲ کیلئے ہیں جس نے مجھے بڑھاپے میں اسماعیل اور اسحاق (جیسے بیٹے ) عطا فرمائے ۔ بیشک میرا رَبّ بڑا دعائیں سننے والا ہے 

 آیت ۳۹:  اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِیْ وَہَبَ لِیْ عَلَی الْکِبَرِ اِسْمٰعِیْلَ وَاِسْحٰقَ: «کل ُشکر اور کل ثنا اُس اللہ کے لیے ہے جس نے مجھے عطا فرمائے، باوجود بڑھاپے کے اسماعیل اور اسحاق (جیسے بیٹے)۔»

            جب حضرت اسماعیل کی ولادت ہوئی تو حضرت ابراہیم کی عمر ۸۱ برس تھی اور اس کے کئی سال بعد حضرت اسحاق پیدا ہوئے۔

             اِنَّ رَبِّیْ لَسَمِیْعُ الدُّعَآءِ: «یقینا میرا پروردگار دعاؤں کا سننے والا ہے۔» 

UP
X
<>