May 6, 2024

قرآن کریم > الحجر >surah 15ayat 20

وَجَعَلْنَا لَكُمْ فِيهَا مَعَايِشَ وَمَن لَّسْتُمْ لَهُ بِرَازِقِينَ 

اور اُس میں تمہارے لئے بھی روزی کے سامان پیدا کئے ہیں ، اور اُن (مخلوقات) کیلئے بھی جنہیں تم رزق نہیں دیتے

 آیت ۲۰:  وَجَعَلْنَا لَکُمْ فِیْہَا مَعَایِشَ وَمَنْ لَّسْتُمْ لَہ بِرٰزِقِیْنَ: «اور ہم نے بنائے ہیں تمہارے لیے اس میں ذرائع معاش اور (ان کے لیے بھی) جنہیں تم رزق نہیں دیتے۔»

            کچھ مخلوق تو ایسی ہے جس کی روزی اور کھانے پینے کا انتظام بظاہر انسانوں کی ذمہ داری ہے، جیسے پالتو جانور، مگر بہت سی مخلوقات ایسی ہیں جن کے رزق کی ذمہ داری انسانوں پر نہیں ہے، مگر اللہ ان سب کو ان کے حصے کا رزق بہم پہنچا رہا ہے۔

UP
X
<>