May 2, 2024

قرآن کریم > الحجر >surah 15 ayat 21

وَإِن مِّن شَيْءٍ إِلاَّ عِندَنَا خَزَائِنُهُ وَمَا نُنَزِّلُهُ إِلاَّ بِقَدَرٍ مَّعْلُومٍ 

اور کوئی (ضرورت کی) چیز ایسی نہیں ہے جس کے ہمارے پاس خزانے موجود نہ ہوں ، مگر ہم اُس کو ایک معین مقدار میں اتارتے ہیں

 آیت ۲۱:  وَاِنْ مِّنْ شَیْئٍ اِلاَّ عِنْدَنَا خَزَآئِنُہ: «اور نہیں ہے کوئی شے مگر ہمارے پاس ہیں اس کے خزانے »

            کوئی شے ایسی نہیں ہے جس کے خزانے ہمارے پاس نہ ہوں۔ ہمارے خزانے اور وسائل لا محدود ہیں، لیکن:

             وَمَا نُنَزِّلُہ اِلاَّ بِقَدَرٍ مَّعْلُوْمٍ: «ہم نہیں نازل کرتے اس میں سے مگر ایک طے شدہ اندازے کے مطابق۔»

            اُن لا متناہی اور لا محدود خزانوں سے صرف ضرورت کے مطابق اشیاء دنیا میں بھیجی جاتی ہیں۔ جیسے ہمارے ہاں بڑے بڑے گوداموں سے ضرورت کے مطابق چیزوں کی ترسیل کی جاتی ہے۔ 

UP
X
<>