May 3, 2024

قرآن کریم > الحجر >surah 15 ayat 29

فَإِذَا سَوَّيْتُهُ وَنَفَخْتُ فِيهِ مِن رُّوحِي فَقَعُواْ لَهُ سَاجِدِينَ 

لہٰذا جب میں اُس کو پوری طرح بنا لوں ، اور اُس میں اپنی روح پھونک دُوں تو تم سب اُس کے آگے سجدے میں گر جانا۔‘‘

 آیت ۲۹:  فَاِذَا سَوَّیْتُہ: «پھر جب میں اسے پوری طرح درست کر دوں »

            کسی بھی تخلیق کے بعد اس کا تسویہ ضروری ہوتا ہے۔ پہلے بنیادی ڈھانچہ بنایا جاتا ہے اور پھر اس کی نوک پلک سنواری جاتی ہے۔ جیسے ایک عمارت کا ڈھانچہ کھڑا کرنے کے بعد اس کی آرائش و زیبائش کی جاتی ہے اور رنگ و روغن کا اہتمام کیا جاتا ہے۔

             وَنَفَخْتُ فِیْہِ مِنْ رُّوْحِیْ فَقَعُوْا لَہ سٰجِدِیْنَ: «اور پھونک دوں میں اس میں اپنی روح میں سے، تو گر پڑنا اس کے لیے سجدے میں۔»

UP
X
<>