May 2, 2024

قرآن کریم > الحجر >surah 15 ayat 30

فَسَجَدَ الْمَلآئِكَةُ كُلُّهُمْ أَجْمَعُونَ 

چنانچہ سارے کے سارے فرشتوں نے سجدہ کیا

 آیت ۳۰:  فَسَجَدَ الْمَلٰٓئِکَۃُ کُلُّہُمْ اَجْمَعُوْنَ: «تو سجدہ کیا تمام فرشتوں نے مل کر۔»

            «کُلُّہُمْ اَجْمَعُوْنَ» میں بہت تاکید پائی جاتی ہے کہ سب کے سب نے اکٹھے ہو کر سجدہ کیا، اور ان میں سے کوئی بھی مستثنیٰ نہ رہا۔ جبرائیل، میکائیل، اسرافیل، عزرائیل سمیت سب جھک گئے، کوئی بھی پیچھے نہ رہا۔ فرشتوں کے ساتھ ذکر آنے کی وجہ سے گمان ہوتا ہے کہ جیسے ابلیس بھی فرشتہ تھا، مگر وہ فرشتہ نہیں تھا، جیسا کہ سورۃ الکہف کی (آیت: ۵۰) میں «کَانَ مِنَ الْجِنِّ» فرما کر واضح کر دیا گیا کہ وہ جنات ِمیں سے تھا۔

UP
X
<>