May 7, 2024

قرآن کریم > الحجر >surah 15 ayat 39

قَالَ رَبِّ بِمَآ أَغْوَيْتَنِي لأُزَيِّنَنَّ لَهُمْ فِي الأَرْضِ وَلأُغْوِيَنَّهُمْ أَجْمَعِينَ 

کہنے لگا : ’’ یا رَبّ ! چونکہ تو نے مجھے گمراہ کیا ہے، اس لئے اب میں قسم کھاتا ہوں کہ ان انسانوں کیلئے دنیا میں دِلکشی پیدا کروں گا، اور ان سب کو گمراہ کر کے رہوں گا

 آیت ۳۹:  قَالَ رَبِّ بِمَآ اَغْوَیْتَنِیْ: «اُس نے کہا: اے میرے پروردگار! چونکہ تو نے مجھے گمراہ کیا ہے»

            یہاں یہ نکتہ قابل غور ہے کہ ابلیس اپنی اس گمراہی کو اللہ تعالیٰ کی طرف منسوب کر رہا ہے۔

             لَاُزَیِّنَنَّ لَہُمْ فِی الْاَرْضِ وَلَاُغْوِیَنَّہُمْ اَجْمَعِیْنَ: «میں یقینا مزین ّکر دوں گا ان کے لیے زمین میں (دنیا کو) اور میں ضرور گمراہ کر دوں گا ان سب کو۔»

            کہ میں اولادِ آدم کے لیے زمین میں دنیا کی رونقوں اور اس کی آرائش و زیبائش کو اس حد تک پر کشش بنا دوں گا کہ وہ اس میں گم ہو کر آپ کو اور آپ کے احکام کو بھول جائیں گے۔ اس طرح میں ان سب کو آپ کے سیدھے راستے سے گمراہ کر کے چھوڑوں گا۔

UP
X
<>