May 6, 2024

قرآن کریم > الحجر >surah 15 ayat 42

إِنَّ عِبَادِي لَيْسَ لَكَ عَلَيْهِمْ سُلْطَانٌ إِلاَّ مَنِ اتَّبَعَكَ مِنَ الْغَاوِينَ 

یقین رکھ کہ جو میرے بندے ہیں ، ان پر تیرا کوئی زور نہیں چلے گا، سوائے اُن گمراہ لوگوں کے جو تیرے پیچھے چلیں گے

 آیت ۴۲:  اِنَّ عِبَادِیْ لَیْسَ لَکَ عَلَیْہِمْ سُلْطٰنٌ: «یقینامیرے بندوں پر تجھے کچھ اختیار نہیں ہو گا»

            یعنی صرف «مُخلَصین» ہی کی تخصیص نہیں ہے بلکہ کسی انسان پر بھی تجھے اختیار نہیں ہو گا۔

             اِلاَّ مَنِ اتَّبَعَکَ مِنَ الْغٰوِیْنَ: «سوائے اُن کے جو خود تیری پیروی کریں گمراہوں میں سے۔»

            جو لوگ «غاوین» میں سے ہوں گے، خود ان کے اندر سرکشی ہو گی، وہ خود اپنی نفس پرستی کی طرف مائل ہو کر تیری پیروی کریں گے، ان کولے جا کرتو گمراہی کے جس گڑھے میں چاہے پھینک دے اور جہنم کی جس وادی میں چاہے ان کو گرا دے، مجھے ان سے کوئی دلچسپی نہیں۔ لیکن میرے کسی فرمان بردار بندے پر تجھے کوئی اختیار حاصل نہیں ہو گا۔

UP
X
<>