May 6, 2024

قرآن کریم > الحجر >surah 15 ayat 44

لَهَا سَبْعَةُ أَبْوَابٍ لِّكُلِّ بَابٍ مِّنْهُمْ جُزْءٌ مَّقْسُومٌ 

اُس کے سات دروازے ہیں ۔ ہر دروازے (میں داخلے) کیلئے اُن (دوزخیوں کا) ایک ایک گروہ بانٹ دیا گیا ہے

 آیت ۴۴:  لَہَا سَبْعَۃُ اَبْوَابٍ لِکُلِّ بَابٍ مِّنْہُمْ جُزْءٌ مَّقْسُوْمٌ: «اس (جہنم) کے سات دروازے ہیں، ان میں سے ہر دروازے کا ایک حصہ ہے مقرر شدہ۔»

            جہنم کے ہر دروازے میں سے داخل ہونے والے ِجنوں اور انسانوں کو مخصوص کر دیا گیا ہے۔ ممکن ہے دروازوں کی یہ تقسیم و تخصیص گناہوں کی نوعیت کے اعتبار سے ہو۔ واللہ اعلم!

            اہل جہنم کے ذکر کے بعد اب اہل جنت کا ذکر ہونے جا رہا ہے۔ موازنے اور فوری تقابل (simultaneous contrast) کا یہ انداز و اسلوب قرآن میں ہمیں جگہ جگہ ملتا ہے۔

UP
X
<>