May 6, 2024

قرآن کریم > الحجر >surah 15 ayat 47

وَنَزَعْنَا مَا فِي صُدُورِهِم مِّنْ غِلٍّ إِخْوَانًا عَلَى سُرُرٍ مُّتَقَابِلِينَ 

اُن کے سینوں میں جو کچھ رنجش ہوگی، اُسے ہم نکال پھینکیں گے، وہ بھائی بھائی بن کرآمنے سامنے اُونچی نشستوں پر بیٹھے ہوں گے

 آیت ۴۷:  وَنَزَعْنَا مَا فِیْ صُدُوْرِہِمْ مِّنْ غِلٍّ: «اور ہم نکال دیں گے ان کے سینوں میں سے جو کچھ بھی کدورت ہو گی»

            یہ مضمون بالکل انہی الفاظ میں سورۃ الاعراف ( آیت: ۴۳) میں بھی آ چکا ہے۔ اہل ایمان کی آپس کی رنجشیں، کدورتیں اور شکایتیں ختم کر کے ان کے دلوں کو ہر قسم کے تکدر سے پاک کر دیا جائے گا۔

             اِخْوَانًا عَلٰی سُرُرٍ مُّتَقٰبِلِیْنَ: «بھائی بھائی (بن کر وہ بیٹھے ہوں گے) تختوں پر آمنے سامنے۔»

            جب کسی سے ناراضگی ہو تو آدمی آنکھیں چار نہیں کرتا، لیکن اہل جنت کے دل چونکہ ایک دوسرے کی طرف سے بالکل صاف ہوں گے، اس لیے وہ آمنے سامنے بیٹھ کر ایک دوسرے سے باتیں کر رہے ہوں گے۔

UP
X
<>