May 1, 2024

قرآن کریم > الحجر >surah 15 ayat 56

قَالَ وَمَن يَقْنَطُ مِن رَّحْمَةِ رَبِّهِ إِلاَّ الضَّآلُّونَ 

ابراہیم نے کہا : ’’ اپنے پروردگار کی رحمت سے گمراہوں کے سوا کون نا اُمید ہو سکتا ہے؟‘‘

 آیت ۵۶:  قَالَ وَمَنْ یَّقْنَطُ مِنْ رَّحْمَۃِ رَبِّہٓ اِلاَّ الضَّآلُّوْنَ: «آپ نے کہا کہ کون ہو گا جو اپنے رب کی رحمت سے مایوس ہو، سوائے گمراہوں کے!»

            چنانچہ اللہ تعالیٰ نے اپنی قدرت اور رحمت سے حضرت ابراہیم کو ستاسی (۸۷) برس کی عمر میں بیٹا عطا کیا۔ اسی طرح کا معاملہ حضرت زکریا کے ساتھ بھی پیش آیا۔ حضرت زکریا کی زوجہ محترمہ ساری عمر بانجھ رہیں، مگر جب وہ دونوں میاں بیوی بہت بوڑھے ہو چکے تھے تو اللہ نے انہیں بیٹا (حضرت یحییٰ) عطا کیا۔

UP
X
<>