قرآن کریم > الحجر >surah 15 ayat 57
قَالَ فَمَا خَطْبُكُمْ أَيُّهَا الْمُرْسَلُونَ
(پھر) انہوں نے پوچھا کہ : ’’ اﷲ کے بھیجے ہوئے فرشتو ! اب آپ کے سامنے کیا مہم ہے؟‘‘
آیت ۵۷: قَالَ فَمَا خَطْبُکُمْ اَیُّہَا الْمُرْسَلُوْنَ: «آپ نے پوچھا: اے فرستادو! تمہاری کیا مہم ہے؟»
اب حضرت ابراہیم نے ان سے پوچھ ہی لیا کہ آپ لوگوں کے یہاں آنے کا کیا مقصد ہے؟ آپ کو کیا مہم درپیش ہے؟