May 4, 2024

قرآن کریم > الحجر >surah 15 ayat 86

إِنَّ رَبَّكَ هُوَ الْخَلاَّقُ الْعَلِيمُ

یقین رکھو کہ تمہارا رَبّ ہی سب کو پیدا کرنے والا، سب کچھ جاننے والا ہے

 آیت ۸۶:  اِنَّ رَبَّکَ ہُوَ الْخَلّٰقُ الْعَلِیْمُ: «یقینا آپ کا رب پیدا کرنے والا، خوب جاننے والا ہے۔»

            وہ جو پیدا کرنے والا ہے، اپنی مخلوق کو خوب جانتا بھی ہے۔ سورۃ الملک میں فرمایا گیا: اَلَا یَعْلَمُ مَنْ خَلَقَ وَہُوَ اللَّطِیْفُ الْخَبِیْرُ. «کیا اُسی کے علم میں نہیں ہو گا جس نے پیدا کیا؟ بلکہ وہ تو نہایت باریک بین باخبر ہے»۔ کسی مشین کو بنانے والا اس کے تمام کل پرزوں سے خوب واقف ہوتا ہے۔

UP
X
<>