April 27, 2024

قرآن کریم > النحل >surah 16 ayat 11

يُنبِتُ لَكُم بِهِ الزَّرْعَ وَالزَّيْتُونَ وَالنَّخِيلَ وَالأَعْنَابَ وَمِن كُلِّ الثَّمَرَاتِ إِنَّ فِي ذَلِكَ لآيَةً لِّقَوْمٍ يَتَفَكَّرُونَ 

اُسی سے اﷲ تمہارے لئے کھیتیاں ، زیتون، کھجور کے درخت، انگور اور ہر قسم کے پھل اُگاتا ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ ان سب باتوں میں اُن لوگوں کیلئے بڑی نشانی ہے جو سوچتے سمجھتے ہوں

 آیت ۱۱:  یُـنْبِتُ لَـکُمْ بِہِ الزَّرْعَ وَالزَّیْتُوْنَ وَالنَّخِیْلَ وَالْاَعْنَابَ وَمِنْ کُلِّ الثَّمَرٰتِ:  «وہ اُگاتا ہے تمہارے لیے اس (پانی) سے کھیتی اور زیتون اور کھجوریں اور انگور اور ہرقسم کے پھل۔»

             اِنَّ فِیْ ذٰلِکَ لَاٰیَۃً لِّقَوْمٍ یَّتَفَکَّرُوْنَ:  «یقینا اس میں نشانی ہے ان لوگوں کے لیے جو غور وفکر کرتے ہیں۔»

            اللہ تعالیٰ کی شانِ خلاقی کے بے شمار انداز ہیں، اس کی تخلیق میں لامحدود تنوع، بوقلمونی اور رنگا رنگی ہے۔ چنانچہ اب ایک دوسرے پہلو سے اللہ تعالیٰ کی نعمتوں کا ذکر ہونے جا رہا ہے: 

UP
X
<>