May 18, 2024

قرآن کریم > النحل >surah 16 ayat 119

ثُمَّ اِنَّ رَبَّكَ لِلَّذِيْنَ عَمِلُوا السُّوْۗءَ بِجَــهَالَةٍ ثُمَّ تَابُوْا مِنْۢ بَعْدِ ذٰلِكَ وَاَصْلَحُوْٓا ۙ اِنَّ رَبَّكَ مِنْۢ بَعْدِهَا لَغَفُوْرٌ رَّحِيْمٌ

پھر بھی تمہارا رَبّ ایسا ہے کہ جن لوگوں نے نادانی میں برائی کا ارتکاب کر لیا، اور اُس کے بعد توبہ کر لی، اور اپنی اصلاح کر لی تو ان سب باتوں کے بعد بھی تمہارا پروردگار بہت بخشنے والا، بڑا مہربان ہے

 آیت ۱۱۹:  ثُمَّ اِنَّ رَبَّکَ لِلَّذِیْنَ عَمِلُوا السُّوْٓءَ بِجَہَالَۃٍ ثُمَّ تَابُوْا مِنْ بَعْدِ ذٰلِکَ وَاَصْلَحُوْٓا اِنَّ رَبَّکَ مِنْ بَعْدِہَا لَغَفُوْرٌرَّحِیْمٌ:  «پھر یقینا آپ کا رب ان لوگوں کے حق میں جو جہالت سے کوئی بُرا کام کر بیٹھیں، پھر اس کے بعد وہ توبہ کر لیں اور اصلاح کر لیں، تو یقینا آپ کا رب اس کے بعد بہت بخشنے والا، نہایت رحم کرنے والا ہے۔»

            جو لوگ جذبات کی رومیں بہہ کر یا نادانی میں کوئی گناہ کر بیٹھیں، پھر توبہ کر کے اپنی اصلاح کر لیں اور غلط روش سے باز آ جائیں تو ایسے لوگوں کے حق میں اللہ تعالیٰ ضرور غفور ورحیم  ہے۔ 

UP
X
<>