May 5, 2024

قرآن کریم > النحل >surah 16 ayat 128

اِنَّ اللّٰهَ مَعَ الَّذِيْنَ اتَّقَوْا وَّالَّذِيْنَ هُمْ مُّحْسِنُوْنَ

یقین رکھو کہ اﷲ اُن لوگوں کا ساتھی ہے جو تقویٰ اختیار کرتے ہیں ، اور جو احسان پر عمل پیرا ہیں

 آیت ۱۲۸:  اِنَّ اللّٰہَ مَعَ الَّذِیْنَ اتَّقَوْا وَّالَّذِیْنَ ہُمْ مُّحْسِنُوْنَ:  «یقینا اللہ اہل ِتقویٰ اور نیکوکاروں کے ساتھ ہے۔»

            جو لوگ تقویٰ کی روش اختیار کرتے ہوئے درجۂ احسان پر فائز ہو گئے ہیں، اللہ کی معیت، نصرت اور تائید اُن کے شامل ِحال رہے گی۔ چنانچہ جب اللہ تعالیٰ آپ لوگوں کے ساتھ ہو گا تو یہ مشرکین آپ کوکچھ گزند نہیں پہنچا سکتے۔:

کیا ڈر ہے اگر ساری خدائی ہے مخالف

کافی ہے اگر ایک   خدا میرے لیے ہے!

**** بارک اللّٰہ لي ولکم في القرآن العظیم ونفعني وایاکم بالایات والذِّکر الحکیم ****

UP
X
<>