April 28, 2024

قرآن کریم > النحل >surah 16 ayat 16

وَعَلامَاتٍ وَبِالنَّجْمِ هُمْ يَهْتَدُونَ 

اور (راستوں کی پہچان کیلئے) بہت سی علامتیں بنائی ہیں ۔ اور ستاروں سے بھی لوگ راستہ معلوم کرتے ہیں

 آیت ۱۶:  وَعَلٰمٰتٍ وَبِالنَّجْمِ ہُمْ یَہْتَدُوْنَ:  «اور دوسری علامتیں بھی ہیں۔ اور وہ ستاروں سے بھی رہنمائی حاصل کرتے ہیں۔»

            اللہ تعالیٰ نے انسانوں کی مدد کے لیے زمین میں طرح طرح کی علامتیں بنائیں تا کہ مختلف علاقوں اور راستوں کی پہچان ہو سکے۔ اسی طرح آسمان کے ستاروں کو بھی سمتوں اور راستوں کے تعین کا ایک ذریعہ بنا دیا۔ پرانے زمانے میں سمندری اور صحرائی سفر رات کے وقت ستاروں کی مدد سے ہی ممکن ہوتے تھے۔ 

UP
X
<>