April 29, 2024

قرآن کریم > النحل >surah 16 ayat 18

وَإِن تَعُدُّواْ نِعْمَةَ اللَّهِ لاَ تُحْصُوهَا إِنَّ اللَّهَ لَغَفُورٌ رَّحِيمٌ 

اور اگر تم اﷲ کی نعمتوں کو گننے لگو، تو اُنہیں شمار نہیں کر سکتے۔ حقیقت یہ ہے کہ اﷲ بہت بخشنے والا، بڑا مہربان ہے

 آیت ۱۸:  وَاِنْ تَعُدُّوْا نِعْمَۃَ اللّٰہِ لاَ تُحْصُوْہَا:  «اور اگر تم اللہ کی نعمتوں کو گنو تو اُن کا احاطہ نہیں کر سکو گے۔»

            اللہ تعالیٰ کی نعمتوں کی گنتی تو کجا اس کی بے شمار نعمتیں ایسی ہیں جن سے انسان فیض یاب تو ہو رہا ہے لیکن ان تک انسان کے علم اور شعور کی ابھی پہنچ ہی نہیں۔

             اِنَّ اللّٰہَ لَغَفُوْرٌ رَّحِیْمٌ:  «یقینا اللہ بہت بخشنے والا، نہایت رحم کرنے والا ہے۔» 

UP
X
<>