May 14, 2024

قرآن کریم > النحل >surah 16 ayat 41

وَالَّذِينَ هَاجَرُواْ فِي اللَّهِ مِن بَعْدِ مَا ظُلِمُواْ لَنُبَوِّئَنَّهُمْ فِي الدُّنْيَا حَسَنَةً وَلأَجْرُ الآخِرَةِ أَكْبَرُ لَوْ كَانُواْ يَعْلَمُونَ 

اور جن لوگوں نے دوسروں کے ظلم سہنے کے بعد اپنا وطن چھوڑا ہے، یقین رکھو کہ اُنہیں ہم دُنیا میں بھی اچھی طرح بسائیں گے، اور آخرت کا اجر تو یقینا سب سے بڑا ہے۔ کاش کہ یہ لوگ جان لیتے !

 آیت ۴۱:  وَالَّذِیْنَ ہَاجَرُوْا فِی اللّٰہِ مِنْ بَعْدِ مَا ظُلِمُوْا لَنُبَوِّئَنَّہُمْ فِی الدُّنْیَا حَسَنَۃً:  «اور جن لوگوں نے اللہ کے لیے ہجرت کی، اس کے بعد کہ اُن پر ظلم کیا گیا، ہم انہیں دُنیا میں بھی ضرور اچھی جگہ دیں گے۔»

             وَلَاَجْرُ الْاٰخِرَۃِ اَکْبَرُ لَوکَانُوْا یَعْلَمُوْنَ:  « اور (اُن کے لیے) آخرت کا اجر توبہت ہی بڑا ہے۔ کاش کہ اُن کومعلوم ہوتا۔» 

UP
X
<>