May 15, 2024

قرآن کریم > النحل >surah 16 ayat 43

وَمَا أَرْسَلْنَا مِن قَبْلِكَ إِلاَّ رِجَالاً نُّوحِي إِلَيْهِمْ فَاسْأَلُواْ أَهْلَ الذِّكْرِ إِن كُنتُمْ لاَ تَعْلَمُونَ

اور (اے پیغمبر !) ہم نے تم سے پہلے بھی کسی اور کو نہیں ، انسانوں ہی کو پیغمبر بنا کر بھیجا تھا جن پر ہم وحی نازل کرتے تھے۔ (اے منکرو !) اب اگر تمہیں اس بات کا علم نہین ہے تو جو علم والے ہیں اُن سے پوچھ لو

 آیت ۴۳:  وَمَآ اَرْسَلْنَا مِنْ قَبْلِکَ اِلاَّ رِجَالاً نُّوْحِیْٓ اِلَیْہِمْ:  «اور (اے نبی !) ہم نے نہیں بھیجا آپ سے پہلے مگر َمردوں ہی کو(رسول بنا کر) جن کی طرف ہم وحی کیا کرتے تھے»

            یعنی آپ پہلے نبی یا رسول نہیں ہیں بلکہ آپ سے پہلے ہم بہت سے رسول بھیج چکے ہیں۔ وہ سب کے سب آدمی ہی تھے اور ان کی طرف ہم اسی طرح وحی بھیجتے تھے جس طرح آج آپ کی طرف وحی آتی ہے۔

             فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ:  «تو تم لوگ اہل ذکر سے پوچھ لو، اگر تم خود نہیں جانتے ہو۔»

            یعنی اے اہل ِمکہ! اگر تم لوگوں کو اس بارے میں کچھ شک ہے تو تمہارے پڑوس مدینہ میں وہ لوگ آباد ہیں جو سلسلۂ وحی ورسالت سے خوب واقف ہیں، اُن سے پوچھ لو کہ اب تک جو انبیاء ورسل  اس دنیا میں آئے ہیں وہ سب کے سب انسان تھے یا فرشتے؟

UP
X
<>