May 15, 2024

قرآن کریم > النحل >surah 16 ayat 50

يَخَافُونَ رَبَّهُم مِّن فَوْقِهِمْ وَيَفْعَلُونَ مَا يُؤْمَرُونَ 

وہ اپنے اُس پروردگار سے ڈرتے ہیں جو اُن کے اُوپر ہ، اور وہی کام کرتے ہیں جس کا انہیں حکم دیا جاتا ہے

 آیت ۵۰:  یَخَافُوْنَ رَبَّہُمْ مِّنْ فَوْقِہِمْ وَیَفْعَلُوْنَ مَا یُؤْمَرُوْنَ:  «وہ ڈرتے رہتے ہیں اپنے اوپر اپنے رب سے اور وہی کچھ کرتے ہیں جس کا انہیں حکم دیا جاتا ہے۔»

            یہ خصوصی طور پر فرشتوں کے بارے میں فرمایا گیا ہے۔ جیسے سورۃ التحریم میں فرمایا گیا:  لَا یَعْصُوْنَ اللّٰہَ مَـآ اَمَرَہُمْ وَیَفْعَلُوْنَ مَا یُؤْمَرُوْنَ.   «وہ اللہ کی نافرمانی نہیں کرتے جو حکم وہ انہیں دیتا ہے اور وہی کرتے ہیں جوحکم انہیں دیا جاتا ہے۔» 

UP
X
<>