May 15, 2024

قرآن کریم > النحل >surah 16 ayat 67

وَمِن ثَمَرَاتِ النَّخِيلِ وَالأَعْنَابِ تَتَّخِذُونَ مِنْهُ سَكَرًا وَرِزْقًا حَسَنًا إِنَّ فِي ذَلِكَ لآيَةً لِّقَوْمٍ يَعْقِلُونَ 

اور کھجور کے پھلوں اور انگوروں سے بھی (ہم تمہیں ایک مشروب عطا کرتے ہیں ) جس سے تم شراب بھی بناتے ہو، اور پاکیزہ رزق بھی۔ بیشک اس میں بھی اُن لوگوں کیلئے نشانی ہے جو عقل سے کام لیتے ہیں

 آیت ۶۷:  وَمِنْ ثَمَرٰتِ النَّخِیْلِ وَالْاَعْنَابِ تَتَّخِذُوْنَ مِنْہُ سَکَرًا وَّرِزْقًا حَسَنًا:  «اور کھجوروں اور انگوروں کے پھلوں سے بھی، اُن سے تم نشہ آور چیزیں بھی بناتے ہو اور اچھا رزق بھی۔»

             اِنَّ فِیْ ذٰلِکَ لَاٰیَۃً لِّقَوْمٍ یَّعْقِلُوْنَ:  « یقینا اس میں نشانی ہے اُن لوگوں کے لیے جو عقل سے کام لیں۔» 

UP
X
<>