May 15, 2024

قرآن کریم > النحل >surah 16 ayat 68

وَاَوْحٰى رَبُّكَ اِلَى النَّحْلِ اَنِ اتَّخِذِيْ مِنَ الْجِبَالِ بُيُوْتًا وَّمِنَ الشَّجَرِ وَمِمَّا يَعْرِشُوْنَ

اور تمہارے پروردگار نے شہد کی مکھی کے دل میں یہ بات ڈال دی کہ : ’’ تو پہاڑوں میں ، اور درختوں میں اور لوگ جو چھتریاں اُٹھاتے ہیں ، اُن میں اپنے گھر بنا

 آیت ۶۸:  وَاَوْحٰی رَبُّکَ اِلَی النَّحْلِ اَنِ اتَّخِذِیْ مِنَ الْجِبَالِ بُیُوْتًا وَّمِنَ الشَّجَرِ وَمِمَّا یَعْرِشُوْنَ:  «اور آپ کے رب نے وحی کی شہد کی مکھی کی طرف، کہ گھر بنا پہاڑوں میں، درختوں میں اور لوگ (انگوروں کی بیلوں کے لیے) جو چھتریاں بناتے ہیں ان میں۔»

            یعنی شہد کی مکھی کی فطرت میں یہ چیز ودیعت کر دی گئی ہے۔ 

UP
X
<>