May 15, 2024

قرآن کریم > النحل >surah 16 ayat 69

ثُمَّ كُلِي مِن كُلِّ الثَّمَرَاتِ فَاسْلُكِي سُبُلَ رَبِّكِ ذُلُلاً يَخْرُجُ مِن بُطُونِهَا شَرَابٌ مُّخْتَلِفٌ أَلْوَانُهُ فِيهِ شِفَاء لِلنَّاسِ إِنَّ فِي ذَلِكَ لآيَةً لِّقَوْمٍ يَتَفَكَّرُونَ

پھر ہر قسم کے پھلوں سے اپنی خوراک حاصل کر، پھر اُن راستوں پر چل جو تیرے رَبّ نے تیرے لئے آسان بنا دیئے ہیں ۔‘‘ (اس طرح) اس مکھی کے پیٹ سے وہ مختلف رنگوں والا مشروب نکلتا ہے جس میں لوگوں کیلئے شفا ہے۔ یقینا ان سب باتوں میں اُن لوگوں کیلئے نشانی ہے جو سوچتے سمجھتے ہوں

 آیت ۶۹:  ثُمَّ کُلِیْ مِنْ کُلِّ الثَّمَرٰتِ فَاسْلُکِیْ سُبُلَ رَبِّکِ ذُلُلاً:  «پھر ہر طرح کے میووں میں سے کھا اور اپنے رب کے ہموار کیے ہوئے راستوں پر چلتی رہ۔»

             یَخْرُجُ مِنْ بُطُوْنِہَا شَرَابٌ مُّخْتَلِفٌ اَلْوَانُہ فِیْہِ شِفَآءٌ لِّلنَّاسِ:  «نکلتی ہے اِن کے پیٹوں سے پینے کی ایک شے (شہد)، جس کے رنگ مختلف ہوتے ہیں، اس میں لوگوں کے لیے شفا ہے۔»

            شہد کی مکھی جن جن جڑی بوٹیوں اور پودوں کے پھولوں کا رس چوستی ہے اُن کے خواص اور اُن کی تاثیرات کو گویا وہ کشید کرتی ہے۔ اس طرح شہد میں مختلف ادویات کے اثرات بھی شامل ہو جاتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ اس میں بہت سی بیماریوں کے لیے شفا ہے۔

             اِنَّ فِیْ ذٰلِکَ لَاٰیَۃً لِّقَوْمٍ یَّتَفَکَّرُوْنَ:  «یقینا اس میں نشانی ہے ان لوگوں کے لیے جو غور وفکر کرتے ہیں۔» 

UP
X
<>