May 15, 2024

قرآن کریم > النحل >surah 16 ayat 70

وَاللَّهُ خَلَقَكُمْ ثُمَّ يَتَوَفَّاكُمْ وَمِنكُم مَّن يُرَدُّ إِلَى أَرْذَلِ الْعُمُرِ لِكَيْ لاَ يَعْلَمَ بَعْدَ عِلْمٍ شَيْئًا إِنَّ اللَّهَ عَلِيمٌ قَدِيرٌ 

اور اﷲ نے تمہیں پیدا کیا ہے، پھر وہ تمہاری رُوح قبض کرتا ہے۔ اور تم میں سے کوئی ایساہوتا ہے جو عمرکے سب سے ناکارہ حصے تک پہنچا دیا جاتا ہے، جس میں پہنچ کر وہ سب کچھ جاننے کے بعد بھی کچھ نہیں جانتا۔ بیشک اﷲ بڑے علم والا، بڑی قدرت والا ہے

 آیت ۷۰:  وَاللّٰہُ خَلَقَکُمْ ثُمَّ یَتَوَفّٰٹکُمْ وَمِنْکُمْ مَّنْ یُّرَدُّ اِلٰٓی اَرْذَلِ الْعُمُر:  «اور اللہ ہی نے تمہیں پیدا کیا، پھر وہی تمہیں وفات دے گا، اور تم میں سے کچھ ایسے بھی ہیں جو ناکارہ عمر کو لوٹا دیے جاتے ہیں»

            ایسی عمر جس میں آدمی ناکارہ ہو کر دوسروں پر بوجھ بن جاتا ہے۔

             لِکَیْ لاَ یَعْلَمَ بَعْدَ عِلْمٍ شَیْئًا اِنَّ اللّٰہَ عَلِیْمٌ قَدِیْرٌ:  «کہ نہ جانے علم رکھنے کے بعد کچھ بھی۔ یقینا اللہ جاننے والا، قدرت والاہے۔»

            بڑھاپے میں اکثر لوگوں کی قوتِ فکر متاثر ہو جاتی ہے اور زیادہ عمر رسیدہ لوگوں کو تو dementia ہو جاتا ہے جس سے ذہنی صلاحیتیں ختم ہو جاتی ہیں اور یادداشت جواب دے جاتی ہے۔ اس کیفیت میں بڑے بڑے فلسفی اور دانشور بچوں جیسی باتیں کرنے لگتے ہیں۔ 

UP
X
<>