May 18, 2024

قرآن کریم > النحل >surah 16 ayat 95

وَلَا تَشْتَرُوْا بِعَهْدِ اللّٰهِ ثَـمَنًا قَلِيْلًا ۭ اِنَّمَا عِنْدَ اللّٰهِ هُوَ خَيْرٌ لَّكُمْ اِنْ كُنْتُمْ تَعْلَمُوْنَ

اور نہ لو اللہ کے عہد پر مول تھوڑا سا، بیشک جو اللہ کے یہاں ہے وہی بہتر ہے تمہارے حق میں اگر تم جانتے ہو.

 آیت ۹۵:  وَلاَ تَشْتَرُوْا بِعَہْدِ اللّٰہِ ثَمَنًا قَلِیْلاً:  «اور اللہ کے اُس عہد کو حقیر سی قیمت کے عوض فروخت نہ کرو۔»

             اِنَّمَا عِنْدَ اللّٰہِ ہُوخَیْرٌ لَّـکُمْ اِنْ کُنْتُمْ تَعْلَمُوْنَ:  «یقینا اللہ کے پاس جو کچھ ہے وہ بہت بہتر ہے تمہارے لیے اگر تم علم رکھتے ہو۔»

            تمہیں دنیا کے چھوٹے چھوٹے مفادات بہت عزیز ہیں اور ان حقیر مفادات کے لیے تم لوگ اللہ کی ہدایت کو ٹھکرا رہے ہو، مگر تمہیں معلوم ہونا چاہیے کہ اگر تم لوگ اس ہدایت کو قبول کر لو گے تو اللہ کے ہاں اخروی انعامات سے نوازے جاؤ گے۔ اللہ کے ہاں جنت کی دائمی نعمتیں تمہارے ان مفادات کے مقابلے میں کہیں بہتر ہیں جن کے ساتھ تم لوگ آج چمٹے ہوئے ہو۔ 

UP
X
<>