May 18, 2024

قرآن کریم > النحل >surah 16 ayat 94

وَلاَ تَتَّخِذُواْ أَيْمَانَكُمْ دَخَلاً بَيْنَكُمْ فَتَزِلَّ قَدَمٌ بَعْدَ ثُبُوتِهَا وَتَذُوقُواْ الْسُّوءَ بِمَا صَدَدتُّمْ عَن سَبِيلِ اللَّهِ وَلَكُمْ عَذَابٌ عَظِيمٌ 

اور نہ ٹھہراؤ اپنی قسموں کو دھوکا آپس میں کہ ڈگ نہ جائے کسی کا پاؤں جمنے کے پیچھے اور تم چکھو سزا اس بات پر کہ تم نے روکا اللہ کی راہ سے اور تم کو بڑا عذاب ہو.

 آیت ۹۴:  وَلاَ تَتَّخِذُوْٓا اَیْمَانَکُمْ دَخَلاً بَیْنَکُمْ فَتَزِلَّ قَدَمٌ بَعْدَ ثُبُوْتِہَ:  «اور مت بناؤ اپنی قسموں کو اپنے درمیان دھوکے کا ذریعہ کہ پھسل جائے کوئی قدم پختگی کے بعد»

            دیکھو، حقیقت یہ ہے کہ تم ہمارے نبی  کو اچھی طرح پہچان چکے ہو:  یَعْرِفُوْنَہ کَمَا یَعْرِفُوْنَ اَبْنَآءَہُمْ:  (البقرۃ: ۱۴۶)۔ اب اس حالت میں اگر تم پھسلو گے تو یاد رکھو سیدھے جہنم کی آگ میں جا کر گرو گے:  فَانْہَارَ بِہ فِیْ نَارِ جَہَنَّمَ.  (التوبۃ: ۱۰۹)

             وَتَذُوْقُوا السُّوْٓءَ بِمَا صَدَدْتُّمْ عَنْ سَبِیْلِ اللّٰہِ وَلَکُمْ عَذَابٌ عَظِیْمٌ:  «اور تمہیں عذاب کا مزہ چکھنا پڑے بسبب اس کے کہ تم نے (لوگوں کو) روکا اللہ کے راستے سے، اور تمہارے لیے (اس کی پاداش میں) بہت بڑا عذاب ہے۔»

            تمہیں تو چاہیے تھا کہ سب سے پہلے کھڑے ہو کر گواہی دیتے کہ ہم نے محمد کو اپنی کتاب میں دی گئی نشانیوں سے ٹھیک ٹھیک پہچان لیا ہے، آپ واقعی اللہ کے رسول ہیں۔ اور تمہیں نصیحت بھی کی گئی تھی:  وَلاَ تَـکُوْنُوْٓا اَوَّلَ کَافِرٍ بِہ:  (البقرۃ: ۴۱) « اور تم اس کے پہلے منکر نہ بن جانا»۔ اس سب کچھ کے باوجود تم لوگ اس گواہی کو چھپا رہے ہو:  وَمَنْ اَظْلَمُ مِمَّنْ کَتَمَ شَہَادَۃً عِنْدَہ مِنَ اللّٰہِ:  (البقرۃ:  ۱۴۰) «اور اُس شخص سے بڑھ کر کون ظالم ہو گا جس نے چھپائی وہ گواہی جو اس کے پاس ہے اللہ کی طرف سے!» 

UP
X
<>