May 3, 2024

قرآن کریم > الإسراء >surah 17 ayat 110

قُلِ ادْعُوا اللّٰهَ اَوِ ادْعُوا الرَّحْمٰنَ ۭ اَيًّا مَّا تَدْعُوْا فَلَهُ الْاَسْمَاۗءُ الْحُسْنٰى ۚ وَلَا تَجْـهَرْ بِصَلَاتِكَ وَلَا تُخَافِتْ بِهَا وَابْتَغِ بَيْنَ ذٰلِكَ سَبِيْلًا 

کہہ دو کہ : ’’ چاہے تم اﷲ کو پکار و، یا رحمٰن کو پکارو، جس نام سے بھی (اﷲ کو) پکاروگے، (ایک ہی بات ہے) کیونکہ تمام بہترین نام اُسی کے ہیں ۔‘‘ اور تم اپنی نماز نہ بہت اُونچی آواز سے پڑھو، اور نہ بہت پست آواز سے، بلکہ ان دونوں کے درمیان (معتدل) راستہ اختیار کرو

 آیت ۱۱۰:  قُلِ ادْعُوا اللّٰہَ اَوِ ادْعُوا الرَّحْمٰنَ:   «آپ کہہ دیجیے کہ تم اللہ کہہ کر پکارو یا رحمن کہہ کر۔»

              اَیًّامَّا تَدْعُوْا فَلَہُ الْاَسْمَآءُ الْحُسْنٰی:   «جس نام سے بھی تم پکاروسب اچھے نام اسی کے ہیں۔»

            ہرخیر، ہر خوبی، ہر بھلائی، ہر حسن، ہر کمال، ہر جمال جس کا تم تصور کر سکتے ہو، وہ بہ تمام و کمال اللہ تعالیٰ کی ذات میں موجود ہے۔

              وَلاَ تَجْہَرْ بِصَلاَتِکَ وَلاَ تُخَافِتْ بِہَا وَابْتَغِ بَیْنَ ذٰلِکَ سَبِیْلاً:   «اور مت بلند کرو آواز اپنی نمازمیں اور نہ ہی بہت پست رکھو اس میں، بلکہ اس کے بین بین روش اختیار کرو۔»

            تمہاری نمازیں اور دعائیں نہ تو بہت زیادہ جہری ہوں نہ بالکل ہی سری، بلکہ ان کے بین بین کی راہ اختیار کرو۔ 

UP
X
<>