May 5, 2024

قرآن کریم > الإسراء >surah 17 ayat 30

اِنَّ رَبَّكَ يَبْسُطُ الرِّزْقَ لِمَنْ يَّشَاۗءُ وَيَــقْدِرُ ۭ اِنَّهُ كَانَ بِعِبَادِهِ خَبِيْرًۢا بَصِيْرًا

حقیقت یہ ہے کہ تمہارا رَبّ جس کیلئے چاہتا ہے رزق میں وسعت عطا فرما دیتا ہے، اور (جس کیلئے چاہتا ہے) تنگی پیدا کردیتا ہے۔ یقین رکھو کہ وہ اپنے بندوں کے حالات سے اچھی طرح باخبر ہے، اُنہیں پوری طرح دیکھ رہا ہے

 آیت ۳۰:  اِنَّ رَبَّکَ یَبْسُطُ الرِّزْقَ لِمَنْ یَّشَآءُ وَیَقْدِرُ:   «یقینا تمہارا رب کشادہ کرتا ہے رزق جس کے لیے چاہتا ہے اور تنگ کرتا ہے (جس کے لیے چاہتا ہے)۔»

            بعض اوقات اللہ کا کوئی بندہ چاہتا ہے کہ میں کوشش کر کے اپنے فلاں نادار رشتہ دار کے حالات بہتر کردوں، مگر اس کی پوری کوشش کے باوجود اس کے حالات نہیں سدھرتے۔ ایسی کیفیت کے بارے میں فرمایا گیا کہ کسی کے رزق کی تنگی اور فراخی کا فیصلہ اللہ تعالیٰ کرتا ہے، اس میں تم لوگوں کو کچھ اختیار نہیں۔  لہٰذا تم لوگ اپنی سی کوشش کرتے رہو اور نتائج اللہ پر چھوڑ دو۔

              اِنَّہ کَانَ بِعِبَادِہ خَبِیْرًا بَصِیْرًا:   «یقینا وہ اپنے بندوں کی خبر رکھنے والا (اور ان کے حالات کو) دیکھنے والا ہے۔» 

UP
X
<>