April 29, 2024

قرآن کریم > الإسراء >surah 17 ayat 32

وَلَا تَقْرَبُوا الزِّنٰٓى اِنَّهُ كَانَ فَاحِشَةً ۭ وَسَاۗءَ سَبِيْلًا

اور زِنا کے پاس بھی نہ پھٹکو۔ وہ یقینی طور پر بڑی بے حیائی اور بے راہ روی ہے 

 آیت ۳۲:  وَلاَ تَقْرَبُوا الزِّنٰٓى:   «اور زنا کے قریب بھی مت جاؤ»

            یہاں «زنا مت کرو» کے بجائے وہ حکم دیا جا رہا ہے جس میں انتہائی احتیاط کا مفہوم پایا جاتا ہے کہ زنا کے قریب بھی مت پھٹکو۔  یعنی ہر اس معاملے سے خود کو محفوظ فاصلے پر رکھو جو تمہیں زنا تک لے جانے یا پہنچانے کا سبب بن سکتا ہو۔  

              اِنَّہ کَانَ فَاحِشَۃً وَسَآءَ سَبِیْلاً:   «یقینا یہ بہت بے حیائی کا کام ہے، اور بہت ہی برا راستہ ہے۔» 

UP
X
<>