May 16, 2024

قرآن کریم > الإسراء >surah 17 ayat 41

وَلَقَدْ صَرَّفْنَا فِي هَذَا الْقُرْآنِ لِيَذَّكَّرُواْ وَمَا يَزِيدُهُمْ إِلاَّ نُفُورًا 

اور ہم نے اس قرآن میں طرح طرح سے وضاحتیں کی ہیں ، تاکہ لوگ ہوش میں آئیں ، مگر یہ لوگ ہیں کہ اس سے ان کے بدکنے ہی میں اور اضافہ ہورہا ہے

 آیت ۴۱:  وَلَقَدْ صَرَّفْنَا فِیْ ہٰذَا الْقُرْاٰنِ لِیَذَّکَّرُوْا:   «اور ہم نے پھیر پھیر کر بیان کیا ہے اس قرآن میں  (اپنی آیات کو)  تا کہ یہ سبق حاصل کریں۔»

            ان کی نصیحت کے لیے ہم نے قرآن میں اسلوب بدل بدل کر حق کو واضح کیا ہے۔  اس سوره مبارکہ کے بارے میں ایک خاص بات یہ ہے کہ اس میں قرآن کا لفظ اور ذکر بار بار آیا ہے۔  گویا اس سورت کے مضامین کا تانا بانا قرآن سے متعلق ہے۔  اس سے پہلے آیت: ۹ میں فرمایا گیا:  اِنَّ ہٰذَا الْقُرْاٰنَ یَہْدِیْ لِلَّتِیْ ہِیَ اَقْوَمُ۔ آیت زیر نظرمیں بھی قرآن کا ذکر ہے اور یہ ذکر اس اندازمیں آئندہ آیات میں بھی بار بار آئے گا۔

              وَمَا یَزِیْدُہُمْ اِلاَّ نُفُوْرًا:   «مگر یہ نہیں بڑھاتا انہیں مگر نفرت ہی میں۔»

            یہ ان لوگوں کی بد بختی ہے کہ قرآن میں گو ناگوں اسلوبوں میں حق واضح ہو جانے کے باوجود ان کی بیزاری اور نفرت ہی میں اضافہ ہو رہا ہے اور وہ حق سے اور زیادہ دور بھاگے جا رہے ہیں۔ 

UP
X
<>