May 16, 2024

قرآن کریم > الإسراء >surah 17 ayat 42

قُلْ لَّوْ كَانَ مَعَهُ اٰلِـهَةٌ كَمَا يَقُوْلُوْنَ اِذًا لَّابْتَغَوْا اِلٰى ذِي الْعَرْشِ سَبِيْلًا

کہہ دو کہ : ’’ اگر اﷲ کے ساتھ اور بھی خدا ہوتے تو وہ عرش والے (حقیقی خدا) پر چڑھائی کرنے کیلئے کوئی راستہ پیدا کر لیتے۔‘‘

 آیت ۴۲:   قُلْ لَّوْ کَانَ مَعَہُٓ اٰلِہَۃٌ کَمَا یَقُوْلُوْنَ اِذًا لاَّبْتَغَوْا اِلٰی ذِی الْعَرْشِ سَبِیْلاً:   «آپ کہیے کہ اگر اُس کے ساتھ کچھ دوسرے معبود بھی ہوتے، جیسا کہ یہ کہتے ہیں، تب تووہ ضرورتلاش کرتے صاحب ِعرش کی طرف کوئی راستہ۔»

            اگر واقعی اللہ کے ساتھ ساتھ دوسرے معبودوں کا بھی کوئی وجود ہوتا تو وہ ضرور سرکشی اور بغاوت کرتے ہوئے اس کے مقابلے میں آنے کی کوشش کرتے۔  جس طرح چھوٹے چھوٹے راجوں کی فطری خواہش ہوتی ہے کہ وہ کسی نہ کسی طرح کوشش کر کے مہاراجہ کی کرسی تک پہنچ جائیں، اور اپنی اس خواہش کی تکمیل کے لیے وہ بغاوت تک کا خطرہ مول لے لیتے ہیں،  اسی طرح اگر اللہ کے بھی شریک ہوتے تو وہ بھی اللہ کے مقابلے میں ضرور مہم جوئی کرتے اور اگر ایسا ہوتا تو اس کائنات کا سارا نظام درہم برہم ہو کر رہ جاتا۔ 

UP
X
<>