May 16, 2024

قرآن کریم > الإسراء >surah 17 ayat 48

اُنْظُرْ كَيْفَ ضَرَبُوْا لَكَ الْاَمْثَالَ فَضَلُّوْا فَلَا يَسْتَطِيْعُوْنَ سَبِيْلًا 

دیکھو انہوں نے تم پر کیسی کیسی پھبتیاں چست کی ہیں ۔ یہ راہ سے بھٹک چکے ہیں ، چنانچہ یہ راستے پر نہیں آسکتے

 آیت ۴۸:  اُنْظُرْ کَیْفَ ضَرَبُوْا لَکَ الْاَمْثَال:   «دیکھئے کیسے بیان کرتے ہیں یہ لوگ آپ کے لیے مثالیں»

            کبھی وہ آپ کو سحر زدہ آدمی کہتے ہیں، کبھی کاہن اور کبھی شاعر! دیکھیں کیسی کیسی بیہودہ باتیں کرتے ہیں اور اس میں بھی کسی ایک رائے پر اتفاق نہیں کر سکتے۔

              فَضَلُّوْا فَلاَ یَسْتَطِیْعُوْنَ سَبِیْلاً:   «چنانچہ وہ بھٹک گئے ہیں اور اب راہ یاب نہیں ہو سکیں گے۔» 

UP
X
<>