May 16, 2024

قرآن کریم > الإسراء >surah 17 ayat 49

وَقَالُوْٓا ءَاِذَا كُنَّا عِظَامًا وَّرُفَاتًا ءَاِنَّا لَمَبْعُوْثُوْنَ خَلْقًا جَدِيْدًا

اور یہ کہتے ہیں کہ : ’’ کیا جب ہمارا وجود ہڈیوں میں تبدیل ہو کر چورا چورا ہوجائے گا تو بھلا کیا اُس وقت ہمیں نئے سرے سے پیدا کر کے اُٹھا یا جائے گا؟‘‘

 آیت ۴۹:   وَقَالُوْٓا ءَاِذَا کُنَّا عِظَامًا وَّرُفَاتًا ءَاِنَّا لَمَبْعُوْثُوْنَ خَلْقًا جَدِیْدًا:   «اور وہ کہتے ہیں کہ کیا جب ہم ہو جائیں گے ہڈیاں اور چورا چورا، تو کیا ہم اٹھائے جائیں گے ایک نئی تخلیق میں؟»

            یہ لوگ آپ سے بڑی حیرت سے سوال کرتے ہیں کہ آپ جو انسانوں کی دوبارہ زندگی کی بات کرتے ہیں یہ کیسے ممکن ہے؟ جب ہماری ہڈیاں ریزہ ریزہ ہو جائیں گی اور گوشت گل سڑ جائے گا، تو اس کے بعد ہمیں پھر سے نئی زندگی کیسے مل سکتی ہے؟ گویا ان کی سوچ کے مطابق ایسا ہونا بالکل محال اور نا ممکن ہے۔ 

UP
X
<>