May 19, 2024

قرآن کریم > الإسراء >surah 17 ayat 96

قُلْ كَفَى بِاللَّهِ شَهِيدًا بَيْنِي وَبَيْنَكُمْ إِنَّهُ كَانَ بِعِبَادِهِ خَبِيرًا بَصِيرًا 

کہہ دو کہ : ’’ اﷲ میرے اور تمہارے درمیان گواہ بننے کیلئے کافی ہے۔ بیشک وہ اپنے بندوں سے پوری طرح باخبر ہے، سب کچھ دیکھ رہا ہے۔‘‘

 آیت ۹۶:   قُلْ کَفٰی بِاللّٰہِ شَہِیْدًا بَیْنِیْ وَبَیْنَکُم:   «آپ کہہ دیجیے کہ اللہ کافی ہے گواہ میرے اور تمہارے درمیان۔»

            رد وقدح بہت ہو چکی۔  اب میں یہ معاملہ اللہ تعالیٰ کے سپرد کرتا ہوں، جو میرے اور تمہارے درمیان گواہ ہے۔  اب وہی فیصلہ کرے گا۔  

              اِنَّہُ کَانَ بِعِبَادِہِ خَبِیْرًا بَصِیْرًا:   «یقینا وہ اپنے بندوں سے باخبر اور ان پر نظر رکھنے والا ہے۔» 

UP
X
<>