May 5, 2024

قرآن کریم > الكهف >surah 18 ayat 95

قَالَ مَا مَكَّنِّي فِيهِ رَبِّي خَيْرٌ فَأَعِينُونِي بِقُوَّةٍ أَجْعَلْ بَيْنَكُمْ وَبَيْنَهُمْ رَدْمًا

ذوالقرنین نے کہا : ’’ اﷲ نے مجھے جو اِقتدار عطا فرمایا ہے، وہی (میرے لئے) بہتر ہے۔ لہٰذا تم لوگ (ہاتھ پاؤں کی) طاقت سے میری مدد کرو، تو میں تمہارے اور اُن کے درمیان ایک مضبوط دیوار بنا دوں گا

 آیت ۹۵:   قَالَ مَا مَکَّنِّیْ فِیْہِ رَبِّیْ خَیْرٌ:  «اُس نے کہا: جو کچھ مجھے دے رکھا ہے اس میں میرے رب نے وہ بہت بہتر ہے»

            کہ مجھے تمہارے خراج وغیرہ کی کوئی ضرورت نہیں۔ اس سے بہتر مال تو میرے رب نے مجھے پہلے ہی عطا کر رکھا ہے۔ بہر حال تمہارے اس مسئلے کو میں حل کیے دیتا ہوں۔ اس جملے سے ذوالقرنین کے کردار کی عکاسی ہوتی ہے۔

               فَاَعِیْنُوْنِیْ بِقُوَّۃٍ اَجْعَلْ بَیْنَکُمْ وَبَیْنَہُمْ رَدْمًا:   «البتہ تم لوگ میری مدد کرو قوت (محنت) کے ذریعے سے، میں تمہارے اور ان کے درمیان ایک مضبوط دیوار بنا دوں گا۔»

            دیوار بنانے کے لیے جو مادی اسباب ووسائل درکار ہیں وہ میں مہیا کر لوں گا۔ آپ لوگ اس سلسلے میں محنت و مشقت اور افرادی قوت (man power) کے ذریعے میرا ہاتھ بٹاؤ۔ 

UP
X
<>