May 19, 2024

قرآن کریم > مريم >surah 19 ayat 12

 يَا يَحْيَى خُذِ الْكِتَابَ بِقُوَّةٍ وَآتَيْنَاهُ الْحُكْمَ صَبِيًّا 

(پھر جب یحیٰ پیدا ہو کر بڑے ہوگئے تو ہم نے ان سے فرمایا :) ’’ اے یحیٰ ! کتاب کو مضبوطی سے تھام لو۔‘‘ اور ہم نے بچپن ہی میں ان کو دانائی بھی عطاکر دی تھی

 آیت ۱۲:  یٰیَحْیٰی خُذِ الْکِتٰبَ بِقُوَّۃٍ:    «اے یحییٰ کتاب کو مضبوطی سے تھام لو!»

            کتاب سے مراد یہاں زبور، تورات اور دیگر صحائف ہیں جو اُس وقت بنی اسرائیل کے درمیان موجود تھے۔

            وَاٰتَیْنٰہُ الْحُکْمَ صَبِیًّا:    «اور ہم نے اُس کو عطا کر دی حکمت و دانائی بچپن ہی میں۔»

            اب حضرت یحییٰ کے خصوصی اوصاف بیان کیے جا رہے ہیں۔ یوں سمجھئے کہ حضرت عیسیٰ اور حضرت یحییٰ (d (John the Baptist and Jesus of Nazarat دونوں ایسی غیر معمولی شخصیات ہیں کہ ان جیسے اوصاف دوسرے انبیاء و رسل میں بھی نہیں پائے گئے۔ چنانچہ حضرت یحییٰ کو بچپن ہی میں حکمت عطا کر دی گئی۔ 

UP
X
<>