May 8, 2024

قرآن کریم > مريم >surah 19 ayat 28

يَا أُخْتَ هَارُونَ مَا كَانَ أَبُوكِ امْرَأَ سَوْءٍ وَمَا كَانَتْ أُمُّكِ بَغِيًّا 

اے ہارون کی بہن ! نہ تو تمہارا باپ کوئی بُرا آدمی تھا، نہ تمہاری ماں کوئی بدکار عورت تھی !‘‘

 آیت ۲۸:  یٰٓــاُخْتَ ہٰرُوْنَ مَا کَانَ اَبُوْکِ امْرَاَ سَوْءٍ وَّمَا کَانَتْ اُمُّکِ بَغِیًّا:    «اے ہارون کی بہن! نہ تو تمہارا والد برا آدمی تھا اور نہ ہی تمہاری والدہ بدکار تھی۔»

            حضرت مریم کو ہارون کی بہن کہنے کی وجہ یا تو یہ ہو سکتی ہے کہ ان کا ہارون نامی کوئی بھائی ہو، یا یہ بھی ممکن ہے کہ حضرت ہارون کی نسل سے ہونے کی وجہ سے ایک برگزیدہ ِجد امجد کے طور پر آپ کا نام لیا گیا ہو کہ دیکھو کس عظیم شخصیت کی نسل سے تمہارا تعلق ہے اور حرکت تم نے کس قدر گری ہوئی کی ہے۔ 

UP
X
<>