May 5, 2024

قرآن کریم > مريم >surah 19 ayat 40

اِنَّا نَحْنُ نَرِثُ الْاَرْضَ وَمَنْ عَلَيْهَا وَاِلَيْنَا يُرْجَعُوْنَ 

یقین جانو کہ زمین اور اُس پر سارے رہنے والوں کے وارث ہم ہی ہوں گے، اور ہماری طرف ہی ان سب کو لوٹا یا جائے گا

 آیت ۴۰:  اِنَّا نَحْنُ نَرِثُ الْاَرْضَ وَمَنْ عَلَیْہَا:    «یقینا ہم ہی وارث ہوں گے زمین کے اور جو کوئی اس پر موجود ہے (اس کے بھی)»

            اُس دن روئے زمین کی حکمرانی اور دُنیوی مال ومتاع کی ملکیت کے عارضی دعویدار سب کے سب ختم ہو جائیں گے اور اس سب کچھ کی وراثت ظاہری طور پر بھی ہمیں منتقل ہو جائے گی۔

            وَاِلَیْنَا یُرْجَعُوْنَ:   «اور یہ سب لوگ ہماری ہی طرف لوٹائے جائیں گے۔» 

UP
X
<>